بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / داسو بس واقعہ، تحقیقات کیلیےچین کی اعلیٰ سطحی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

داسو بس واقعہ، تحقیقات کیلیےچین کی اعلیٰ سطحی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعےکی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائےگی،جہاں انہیں پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔

خیال رہےکہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے ۔

اس حوالے سےگذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*