بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے  طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزرات داخلہ کے مطابق پاکستان آمدپر ویکسین شدہ اور کورونا سے محفوظ افراد کو اپنے اضلاع  جانےکی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین یا جزوی ویکسین شدہ افراد کو متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائےگا اور ایسے افراد کیلئے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔

وزارت داخلہ  کے مطابق افغانستان سے انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز کو طریقہ کار کے تحت آنےکی اجازت ہوگی تاہم افغان طلبہ کیلئے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*