بنیادی صفحہ / اہم خبریں / وزیراعلٰی پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس

وزیراعلٰی پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ہتک عزت کے الزام میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

عثمان بزدار کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عظمٰی بخاری 14 روز میں الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،عثمان بزدار کو 12کڑور عوام سے معافی مانگنی چاہیے،نوٹس پرعدالت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپیل کروں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*