بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سیاسی صورتِ حال یا کرونا وبا، بھارتی کشمیر میں خود کشی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

سیاسی صورتِ حال یا کرونا وبا، بھارتی کشمیر میں خود کشی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

سرینگر — 

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو مزید دو نوجوانوں نے دارالحکومت سری نگر میں خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 1990 میں وادی میں مسلح جدوجہد کے آغاز کے بعد سے چھ ہزار سے زائد لوگوں نے خود کشی کی ہے۔

ماہرین تناؤ اور عرصۂ دراز سے بے امنی اور تشدد سمیت دیگر مسائل کو خود کشی کے واقعات میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں جب کہ کرونا وبا نے صورتِ حال مزید خراب کر دی ہے۔

حکام کے مطابق، کرونا وبا کے دوران خود کشی یا اس کی کوشش کے لگ بھگ 100 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*