بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

اسرا ئیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا اور غزہ میں صیہونی فوج داخل ہونے کی تردید کر دی۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلایا گیا آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا۔

امریکا نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*