بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عید الفطر ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری  13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور کل عیدالفطر کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چمن اور شاور کی زونل کمیٹی نے گواہیوں کو لیا اور فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا۔

قبل ازیں کراچی، لاہور، سکھر کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا  اور کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

نماز مغرب کے وقفے کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا تھاکہ ابھی کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے لیکن چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ چکے  تھے کہ سائنسی شواہد کے مطابق عید الفطر جمعہ 14 مئی کو ہوگی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*