بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سندھ حکومت نے کاروبار کے اوقات پھر تبدیل کردیے، نئی ٹائمنگز کیا ہیں؟

سندھ حکومت نے کاروبار کے اوقات پھر تبدیل کردیے، نئی ٹائمنگز کیا ہیں؟

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا نوٹیکفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، اب کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی ۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبہ سندھ میں ہفتے میں دو روز (ہفتہ اور اتوار) کاروبار بند رہے گا، اس سے قبل جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند ہورہا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سیاسی،سماجی ،ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پرمکمل پابندی ہوگی، ریستوران میں ان ڈور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی،  آؤٹ ڈور ڈائننگ افطار سے رات 12 بجےتک ہوگی،  ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت پر سحری تک چھوٹ ہوگی۔

نوٹیکفیشن کے مطابق تروایح کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں گے، مزارات سینیما اور پارکس بند رہیں گے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار  16 مئی تک نافذ رہیں گے جس کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*