بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / آمنہ الیاس کی قرنطینہ کی ویڈیو وائرل

آمنہ الیاس کی قرنطینہ کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کچھ روز قبل اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا تھا۔

اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامےکورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CM4hpWoBA9y/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کررہی ہیں۔

دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کووڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*