بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پنجاب کے تین شہروں میں ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلے

پنجاب کے تین شہروں میں ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلے

پنجاب کے تین شہروں میں ایک ہی اسٹائل کے تین مبینہ مقابلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہاڑی میں زیر حراست ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے، ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان ساجد اور سلیم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

گجرات میں بھی ایسا ہی مبینہ مقابلہ سامنے آیا ہے جہاں ملزم فیضان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں بھی پولیس کی جانب سے ایسی ہی کہانی بتائی گئی ہے جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*