بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / یوٹیوب نے کورونا ویکسین کیخلاف ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ہٹادیں

یوٹیوب نے کورونا ویکسین کیخلاف ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ہٹادیں

یوٹیوب نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کا موادعالمی ادارہ صحت اور صحت کے حکام مثلاً این سی ایچ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے متضاد ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں کمپنی کی جانب سے ویکسین کی افادیت کو کم کرنے سے متعلق بنائی جانے والی ویڈیوز پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

یوٹیوب ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ سے زائد غلط معلومات فراہم کرنے والی ویڈیو ز کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان اعداد وشمار میں ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کا مواد صرف ویکسین سے متعلق نہیں تھا بلکہ ویڈیوز میں وائرس کے حوالے سے بڑے پیمانے پر طبی لحاظ سے گمراہ کن دعوے بھی کیے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوزمیں ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ، بانجھ پن میں اضافے کا سبب یا پھر ویکسین میں خفیہ مائیکروچپ جیسے دعوے کیے جانے جیسا مواد شامل تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ویکسینز سے متعلق کیے جانے والے غلط دعوؤں اور گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی ایسے مواد کی تلاش اور انہیں حذف کیے جانے سے متعلق سرگرم عمل ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*