بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / استعفوں پر مشاورت، پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

استعفوں پر مشاورت، پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا اجلاس 3 اپریل کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کا اجلاس 3 اپریل کو زرداری ہاؤس  اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قومی اسمبلی سے استعفے پر مشاورت کی جائے گی اور سی ای سی کے اجلاس کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کےحق میں تھیں اور پیپلزپارٹی کو اس سوچ پر تحفظات تھے، پی پی نے وقت مانگا ہے کہ ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف رجوع کریں گے اور پھر پی ڈیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے پیپلزپارٹی کو موقع دیا ہے اور ہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا لہٰذا 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت سے گزارش کی کہ ہمیں وقت دیں ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پہلا سیشن استعفوں کے حق میں نہیں تھا، اس سلسلے میں ہم سی ای سی کی طرف جائیں گے 

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*