بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پولیس افسر، ہیڈ ماسٹر، پٹواری اور سرکاری اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پولیس افسر، ہیڈ ماسٹر، پٹواری اور سرکاری اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب نے رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر، سرکاری اہلکار، پٹواری اور ہیڈ ماسٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق جھنگ، اٹھارہ ہزاری سے سب انسپکٹر کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا جب کہ قصور میں سرکاری اہلکار کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے بہاولپور اچ بخاری سے پٹواری کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے پکڑا جب کہ گجرات کیراں والی سے بھی ایک پٹواری 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار ہوا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ گجرات سے ایک ہیڈ ماسٹر کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*