بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / علی گیلانی کی ویڈیو میں موجود 4 کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

علی گیلانی کی ویڈیو میں موجود 4 کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود چار کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 چاروں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

 وزیر اعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا  کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا، آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں،سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*