بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کراچی: ملزمان کا گھر پر حملہ، شوہر کو قتل کرکے بیوی کو اغوا کرلیا

کراچی: ملزمان کا گھر پر حملہ، شوہر کو قتل کرکے بیوی کو اغوا کرلیا

کراچی: کورنگی میں 3 ملزمان نے  ایک گھر پر حملہ کرکے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی ضیا ءکالونی بنگالی پاڑہ میں 3 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور سریوں سے  گھر والوں  پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عبدالستار نامی شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی بہن اور والدہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عبدالستار کی بیوی کو اپنے ہمراہ رکشے میں بٹھاکر اغوا کرکےلے گئے، تینوں ملزمان مقتول کی بیوی کے رشتے دار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اور مغوی خاتون نے 3سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور چھپ کر کورنگی میں رہائش پذیر تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*