بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / شمالی وزیرستان: این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق

شمالی وزیرستان: این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق

شمالی وزیرستان: تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں  4 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل  کردیا گیا ہے۔
 ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*