بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / سینیٹ الیکشن: وزیراعظم کا دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی اور تبدیلی کا عندیہ

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم کا دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی اور تبدیلی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*