بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے’ پر گانا بھی تیار

‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے’ پر گانا بھی تیار

Watch Video

https://fb.watch/3Ev3ZTp9LW/

سوشل میڈیا پر آج کل تقریباً ہر چیز پر ہی میم بنالی جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ آگ کی طرح پھیل جاتی ہے جب کہ لاکھوں صارفین کی جانب سے اسے شیئر بھی کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو منفرد انداز میں کہتی ہے کہ ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے’۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو گئی کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کی طرح ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس ویڈیو کی دیکھا دیکھی سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور یوٹیوبرز کی جانب سے بھی ویڈیو بنائی گئی۔

https://www.instagram.com/p/CLMZ6fRHVK9/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv&rp=%2Flatest%2F244912-#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A856.6350000037346%7D

اب اس وائرل میم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر لیا۔

یشراج مکھاٹے نے اس سے قبل بھارتی ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے ڈائیلاگ ‘رسوڑے میں کون تھا’ پر گانا بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے بگ باس سیزن 13 کی شہناز گل کے ڈائیلاگ ‘توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا’ پر گانا بنایا تھا۔

اب انہوں نے پاکستانی لڑکی کی وائرل ویڈیو پر گانا تیار کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*