بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اوگرا نے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنےکی تجویز دے دی

اوگرا نے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنےکی تجویز دے دی

16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے اورپیٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا سمری میں ڈیزل بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور  ڈیزل پر موجودہ لیوی 22روپے11 پیسے فی لیٹر ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*