بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 21 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ سوا 7 کروڑ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکا میں کل کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ اور اموات 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ویکسی نیشن کی تعداد تین ہفتے میں 15 لاکھ روزانہ تک پہنچانے کاوعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب کورونا سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت میں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ جب کہ ہلاکتیں ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہیں۔

روس اور برطانیہ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم ہونے میں نہیں آرہا اور روس میں کل کیسز کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ جب کہ اموات 69 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں جب کہ برطانیہ میں مجموعی کیسز 3 کروڑ 66 لاکھ اور ہلاکتیں 98 ہزار سے زیادہ ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*