بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / چینی فوج نے ایک بار پھر بھارتی اہلکاروں کی پٹائی کردی

چینی فوج نے ایک بار پھر بھارتی اہلکاروں کی پٹائی کردی

بھارت کی چین کے ہاتھوں ایک اور دُرگت ہوئی ہے ، سکم کے علاقے میں چینی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بھارتی اہلکاروں کی پٹائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست ِسکم کے سرحدی علاقے نکولا پاس میں 20 جنوری کو چینی فوج نے بھارتی فوجی اہلکاروں کی پٹائی کی،جس میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

چینی فوج کے ہاتھوں ہونے والی تذلیل پر بھارتی فوج نے واقعے کو معمولی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مقامی کمانڈروں نےقائم کردہ پروٹوکول کے مطابق معاملہ حل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں مشرقی سیکٹر میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی کایہ دوسرا واقعہ ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*