بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کل مدمقابل ہوں گے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کل مدمقابل ہوں گے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائےگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے آج بھرپور پریکٹس  بھی کی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ  جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، یہ 17 پلیئرز پہلے  ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

17 رکنی اسکواڈ میں عابد علی اور عمران بٹ کو بطور اوپنر 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم ، فہیم اشرف اور محمد نواز بھی 17 پلیئرز میں شامل ہیں،یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں ہی سترہ رکنی اسکواڈ کا حصہ اور پہلے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

تابش خان، سعود شکیل، حارث روف، ساجد خان، نعمان علی پہلے ٹیسٹ کیلئے دستے میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد ان تمام پلیئرز کی کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کی امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے اس سے قبل 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*