بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے آشرم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فلم نگری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جیا شری رامیا کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور متعدد بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا بھارتی ریاست کرناٹکا  کے شہر بینگلورو کے ایک آشرم میں ڈپریشن کا علاج چل رہا تھا اور وہیں ایک کمرے میں مقیم تھیں۔

اداکارہ نے اتوار کی رات کو آشرم کے کمرے میں ہی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے تاہم آج ان کے گھر والوں اور دوستوں نے فون کیا تو اداکارہ نے جواب نہیں دیا جس پر آشرم کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

آشرم انتظامیہ کے چیک کرنے پر اداکارہ کی لاش کمرے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اس سے قبل بھی اداکارہ سوشل میڈیا پر نوٹ لکھ کر خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں تاہم پولیس کو بروقت آگاہ کرنے پر انہیں بچالیا گیا تھا۔

اداکارہ جیا شری نے بگ باس ’کننڈہ(کنڑی)‘ کے تیسرے سیزن میں شریک رہ چکی ہیں اور اسی سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اس کے علاوہ دیگر فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*