بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / چچا نے عبدالقوی سے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا، موبائل بھی چھین لیا

چچا نے عبدالقوی سے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا، موبائل بھی چھین لیا

ٹک ٹاک اسٹارز سے مبینہ مار کھانے والے مفتی عبدالقوی سے ان کے چچا نے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا۔

عبدالقوی کے چچا مولانا عبدالواحد نے اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث متنازع رہنے والے مفتی قوی سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

مولانا عبدالواحد کا کہنا تھا دنیا کہہ رہی ہےکہ مفتی ہو کر یہ کیسے کام کرتا ہے، اب عبدالقوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*