بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / باس کو ملازمین کے موڈ کی خبر دینے والی ‘رسٹ بینڈ’

باس کو ملازمین کے موڈ کی خبر دینے والی ‘رسٹ بینڈ’

برطانیہ ک ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا اسمارٹ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جو باس کو کمپنی ملازمین کے موڈ کے بارے میں بتائے گی۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ تر لوگوں گھروں میں رہ کر کام کرنے پر مجبور ہیں لیکن گھروں پر کام کے دوران ملازمین کس کیفیت کا شکار ہیں اس حوالے سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ دور بیٹھ کر ملازمین کی کیفیت کے بارے میں اندازہ لگانا ایک مشکل کام ہے۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی فرم موڈ بیم (Moodbeam) نے کلائی میں پہننے والا ایسا اسمارٹ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ملازمین کے موڈ اور ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں جانا جا سکے گا۔

اس اسمارٹ رِسٹ بینڈ کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچ سکیں گی، بینڈ میں دو بٹن موجود ہیں جن میں پیلا رنگ خوشی کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ اداسی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے کمپنی باس کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں رکھ سکے۔

اسمارٹ رسٹ بینڈ کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور مسلسل رابطے میں رہنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسمارٹ بینڈ کی پٹی سیلیکون کی بنی ہوئی ہے جو واٹر پروف ہے یعنی اسے چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی پہنا جا سکتا ہے۔

مُوڈ بیم کمپنی کی شریک بانی کرسٹینا کولمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنیاں اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ عالمی وبا کے دوران گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس رسٹ بینڈ کی مدد سے کمپنیوں کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے سیکڑوں ملازمین کی خیریت پوچھ سکیں، بینڈ کی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں قسم کے اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہو گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*