بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / اشنا شاہ شادی کیلیے مرد میں کون سی خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟

اشنا شاہ شادی کیلیے مرد میں کون سی خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟

اشنا شاہ کا شمارپاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، ایک ایسی اداکارہ جو اپنی ورسٹائل اور غیر معمولی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت مداحوں کو متاثر کیے جانے کے فن سے بخوبی واقف ہے۔

تاہم اشنا شاہ کس قسم کے مردوں سے متاثر ہوتی ہیں اور اپنے ’’ڈریم بوائے‘‘ سے متعلق کیا خیالات رکھتی ہیں؟ اس حوالے سے جب ایک حالیہ ویب انٹرویو میں اداکارہ اشنا شاہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک دِکھنے (looks) کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو (smell) آنا بہت ضروری ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا، اور اسے جانوروں سے بھی محبت ہو۔

اداکارہ کا اپنے پارٹنر میں پائی جانی والی خوبیوں سے متعلق کہنا تھا کہ میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*