بنیادی صفحہ / اہم خبریں / واٹس ایپ کی متنازعہ پرائیویسی پالیسی, پاکستان نے نئی پالیسی بنا کر صارفین کے دفاع کا فیصلہ کر لیا

واٹس ایپ کی متنازعہ پرائیویسی پالیسی, پاکستان نے نئی پالیسی بنا کر صارفین کے دفاع کا فیصلہ کر لیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے سخت قانون لانے پر غور کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے اور ایپلیکشن کے استعمال کے لیے شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپ کے اندر نوٹی فکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا تھا کہ واٹس ایپ، اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*