بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حُسین رضوی کے انتقال کی خبر کے فوری بعد اسپتال کے مناظر

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حُسین رضوی کے انتقال کی خبر کے فوری بعد اسپتال کے مناظر

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حُسین رضوی کے انتقال کی خبر کے فوری بعد اسپتال کے مناظر

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ آج انتقال کرگئے ہیں۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔

طبعیت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے خادم حسین رضوی کو رات پونے 9 بجے کے قریب شیخ زاید اسپتال لایا گیا، خادم حسین رضوی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرچکے تھے، خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کیلئے ای سی جی بھی کی گئی،خادم رضوی کےساتھ اسپتال آنے والوں نے ان کی بیماری کی ہسٹری نہیں بتائی۔

خادم حسین رضوی کی میت اسپتال سے ان کے گھر منتقل کردی گئی ہے جبکہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں ٹی ایل پی کے کارکن اور ان کے عقیدت مند جمع ہوگئے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*