بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا

پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا

پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا فائیو کا تربیلا میں آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبا فائیو کی افتتاحی تقریب کے آغاز  میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں روس کے سفیر دانیلا گنچ نے شرکت کی جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز دو ہفتوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*