بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

کورونا: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ ‏دی۔

ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہٰذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ نا ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی اور موسم سرماکی کم سے کم تعطیلات یا ناکرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر ہوگا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت کاروباری مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کیے جارہے ہیں جب کہ شہریوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*