بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پنجاب حکومت نے اسکول گارڈ سے بدتمیزی کرنے والے کو پھر اسسٹنٹ کمشنر بنادیا

پنجاب حکومت نے اسکول گارڈ سے بدتمیزی کرنے والے کو پھر اسسٹنٹ کمشنر بنادیا

پنجاب حکومت نے چند ماہ قبل بورے والا سے ہٹائے گئے اسسٹنٹ کمشنر کو دیپالپور میں تعینات کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو ایک نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ سے ناروا سلوک پر ہٹایا گیا تھا۔ 

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق رانا اورنگزیب انکوائری رپورٹ میں بے گناہ قرارپائے تھے اس لیے انہیں دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔

رانا اورنگزیب چند ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر بورے والا تعینات تھے۔ نجی اسکول کی چیکنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے اُن سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی درخواست کی تو انہوں نے گارڈ سے مبینہ طورپر ناروا سلوک کیا۔

وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دیا اور رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*