بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 796 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 796 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 796 نئے کیسز بھی سامنے آگئے
امواتمصدقہ کیسزصوبہ /علاقہ

04
457گلگت بلتستان
69131699کل تعداد
19711568پنجاب
20012017سندھ
2574875خیبرپختونخوا
262017بلوچستان
0186آزاد کشمیر
06679اسلام آباد

لک میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 691 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31699 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 200 اور پنجاب میں 197 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 26، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 294,894
صحتیاب مریض: 
8212(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے 796 کیسز اور 25 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 537 کیسز 11 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 206 کیسز 12 ہلاکتیں، اسلام آباد 38 کیسز ایک ہلاکت، گلگت بلتستان سے 15 کیسز  اور آزاد کشمیر سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 12017اور ہلاکتیں 200 تک جا پہنچی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد  صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 38 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 679 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں اتوار کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 197 ہوگئی۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 475 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11568 تک جاپہنچی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 4323 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 12 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 257 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 6، مردان میں تین اور  سوات اپر دیر اور نوشہرہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 206 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4875 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1256مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کو مزید 2 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اتوار کو کورونا کے مزید 141 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2017 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 242 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 15 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی  جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 457 ہوگئی ہے

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 320 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*