بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ملک میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، کل ہلاکتیں 137 اور کیسز 7236ہوگئے

ملک میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، کل ہلاکتیں 137 اور کیسز 7236ہوگئے

ملک میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، کل ہلاکتیں 137 اور کیسز 7236ہوگئے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 218 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک 3 بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

17 اپریل ، 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7236 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 137 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 47 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا کے مزید 218 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہے۔

آج اب تک سندھ میں 209 کیسز اور 2 ہلاکتیں، اسلام آباد میں 9 کیسز اور پنجاب میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 209 کیسز سامنے آئے اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2217 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 47 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 5 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 581 ہوگئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*