بنیادی صفحہ / پاکستان / لاک ڈاؤن میں شادی، پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

لاک ڈاؤن میں شادی، پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

کراچی میں شہری کو گلی میں چھپ کر شادی کرنا مہنگا پڑ گیا لیڈی پولیس بھیج کر دونوں دولہے پولیس اپنے ہمراہ لے گئی

Publicado por Voice Of Karachi en Jueves, 16 de abril de 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کئی بار عوام سے اپیل کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ ہے لہذا عوام گھروں پر رہیں اوررش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول، کالجز، دفاتر اور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ناکوں کے باوجود کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آیا جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب جاری تھی اور مہمانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دولہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لیڈی پولیس اہلکار کچھ ساتھیوں سمیت اسٹیج پر آتی ہے اور دولہے سے اپنے ساتھ چلنے کا کہتی ہے۔

دولہے کے قریبی رشتہ دار پولیس اہلکاروں سے کچھ دیر بحث کرتے ہیں جس کے بعد دولہا ان کے ساتھ جانے پر رضا مند ہو جاتا ہے جسے پولیس اہلکار اپنے ساتھ تھانے لے جاتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*