بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 113 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6250 تک جا پہنچے

ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 113 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6250 تک جا پہنچے

ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 113 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6250 تک جا پہنچے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 266 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

ویب ڈیسک

15 اپریل ، 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  113 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز بدھ ملک میں کورونا کے مزید 266 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 71،  بلوچستان 33، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*