بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’میری بہترین سہیلی نے ہی میرے منہ پر تیزاب پھینک دیا

’میری بہترین سہیلی نے ہی میرے منہ پر تیزاب پھینک دیا

برطانیہ میں ایک لڑکی کی بہترین سہیلی نے ہی اس کے منہ پر تیزاب پھینک کر اس کا چہرہ ہمیشہ کے لیے بگاڑ دیا اور اس بربریت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لندن کی 25سالہ ناﺅمی اونی اور میری کونیے نامی لڑکیاں آپس میں گہری سہیلیاں تھیں، لیکن ایک روز جب ناﺅمی بس سے اتری تو میری کونیے پہلے سے تاک میں تھی اور اس کے اترتے ہی اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔


ناﺅمی کا کہنا ہے کہ ”میں اور میری دونوں سیاہ فام ہیں لیکن اس کی رنگت قدرے کم دلکش تھی جس کی وجہ سے وہ مجھ سے حسد کرتی تھی۔ چنانچہ اس نے میرے چہرے پر تیزاب ڈال کر میرا شکل و صورت ہی بگاڑ ڈالی۔“ رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ناﺅمی کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی جان تو بچ گئی لیکن چہرے کے عوارض مسخ ہو کر رہ گئے اور دو بار سرجری کے باوجود اس کی شکل پوری طرح ٹھیک نہیں ہو سکی اور اب وہ نقاب پہن کر باہر نکلتی ہے۔ دوسری طرف میری کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے اب 12سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*