بنیادی صفحہ / بین الاقوامی خبریں / ’گول مال اگین‘ تین دن میں ہی ایک کروڑ کلب میں شامل

’گول مال اگین‘ تین دن میں ہی ایک کروڑ کلب میں شامل


تین دن قبل یعنی 20 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جانے والی بولی وڈ ایکشن کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ نے مختصر مدت میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم بٹور کر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’گول مال اگین‘ نے تین دن کے اندر بھارت سمیت دنیا بھر سے 112 کروڑ بھارتی روپے بٹور لیے۔

فلم کی کامیابی کی تو پہلے ہی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں، تاہم اتنی مختصر مدت میں ’گول مال اگین‘ سو کروڑ کلب میں شامل ہوگی اس کی توقع کسی کو نہیں تھی۔

فوربز کے مطابق ’گول مال اگین‘ نے محض تین دن کے اندر 90 کروڑ روپے بھارت جب کہ کم سے کم 22 کروڑ روپے بیرون ممالک سے بٹورے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*