بنیادی صفحہ / اہم خبریں / واٹس ایپ پر اب ‘گروپ کال’ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی

واٹس ایپ پر اب ‘گروپ کال’ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی


واٹس ایپ اب صارفین کے لئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔

ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورژن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*