بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / ‘ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے’، نور مقدم کی بہن کی دل شکستہ پوسٹ وائرل

‘ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے’، نور مقدم کی بہن کی دل شکستہ پوسٹ وائرل

اسلام آباد میں قتل کی جانیوالی پاکستان کے سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم کی اپنی بہن کے لیے سوشل میڈیا پر کی جانے والی دلخراش پوسٹ وائرل ہوگئی۔

نور کی بہن نے انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم تمہارے بغیر زندگی کیسے گزاروں گی، ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے، اس سال تمہاری سالگرہ کیلئے کئی پلان بنائے تھے، اب زندگی تمہارے بغیر پہلی جیسی نہیں رہے گی۔

سارہ نے مزید لکھا کہ ہم اب تمہاری کوئی سالگرہ نہیں مناسکیں گے، نا ہی ساتھ کوئی عید ہوگی، اللہ جنت میں تمہارے درجات بلند کرے۔

نور کی بہن نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں جنت میں دوبارہ ملوائے، نور تمہیں انصاف مِل کر رہے گا کیونکہ ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے۔

سارہ مقدم کی پوسٹ پر اداکارہ سائرہ یوسف سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نور کی مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون سے نور مقدم کی لاش ملی تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*