بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا کی دوسری خوراک لگوانے کی مدت کم کر دی گئی

کورونا کی دوسری خوراک لگوانے کی مدت کم کر دی گئی

وزارت صحت نے کورونا کی دوسری خوراک لگوانے والوں کے لیے مدت کم کر دی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کر دی گئی ہے اور دوسری خوراک لگوانے کی مدت میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

حکام وزارت صحت کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک بھی اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*