بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کورونا ویکسین رجسٹریشن کا نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا

کورونا ویکسین رجسٹریشن کا نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا

کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا۔

ذرائع کے مطابق سسٹم بیٹھنےکی وجہ سے ویکسینیشن رجسٹریشن کا عمل رک گیا ہے۔

سسٹم بیٹھ جانے کے باعث ویکسینیشن سینٹر جانے والے افراد مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹرکراچی میں ویکسینیشن کے لیے عوام کا رش برقرار ہے، احتجاج اور دھکم پیل کے باعث شیشے ٹوٹ گئے اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

خیال رہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بلاک کرنے کی تجویز پر کراچی کے ویکسین مراکز پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے اور صبح سویرے سے لےکر رات گئے تک ان مراکز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*