بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھنٹے ٹیک دیے

کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھنٹے ٹیک دیے


ممبئی: بھارتی اداکار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ہندو انتہاپسندی سے متعلق میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔
بھارت میں جب بھی کسی فنکار نے ہندو انتہاپسندوں کو سچ کا آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان اور شاہ رخ خان کو بھی ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیانات واپس لینا پڑے اور اب یہی کچھ ہوا ہندی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کے ساتھ جنہوں نے انتہاپسند ہندوؤں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمال ہاسن نے ہندو انتہاپسندی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میرے اس بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہندوؤں سے متعلق میرے کسی بھی بیان سے خاندان میں موجود ہندؤوں کی توہین نہ ہو۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*