بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 5967 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 870 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 14.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.99 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں شرح 1.79 فیصد رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 6.44 فیصد ریکارڈ ہوئی اور صوبے بھر میں 8 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*