بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کراچی میں ٹینکر نے ریورس آتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو کچل دیا

کراچی میں ٹینکر نے ریورس آتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو کچل دیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک بچہ اور ایک نوجوان جاں بحق ہو گئے، دونوں سگے بھائی تھے۔

حادثہ نیوکراچی سیکٹر 11 جے میں صبح کے وقت پیش آیا۔ گلی میں کھڑے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے پیچھے دیکھے بغیر تیزی سے ریورس کیا جس کے پاعث عقب میں موجود موٹر سائیکل پر سوار تین سالہ بلال اور 18 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، دونوں سگے بھائی تھے۔

پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

شکیل نامی ڈرائیور کی عمر 18سال ہے اور اُس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کیلئے ورثا کا انتظار کررہے ہیں، اگر اہلخانہ کسی وجہ سے نہ آسکے تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*