بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کراچی: ملزمان نے ریٹائرڈ پولیس افسر سے گریجویٹی کے لاکھوں روپے چھین لیے

کراچی: ملزمان نے ریٹائرڈ پولیس افسر سے گریجویٹی کے لاکھوں روپے چھین لیے

کراچی: محمودآباد میں نامعلوم ملزمان ریٹائرڈ پولیس افسر سے ریٹائرمنٹ کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

جیو نیوز کےمطابق محمود آباد میں واقع اعظم ٹاؤن سوفٹ روڈ پر ریٹائرڈ پولیس افسر احسن رؤف بینک سے ریٹائرمنٹ کی ساڑھے 18 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلا تو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم چھینی اور تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

ریٹائرڈ پولیس اہلکار احسن رؤف اے وی ایل سی میں 25 سال نوکری کرکے ریٹائرڈ ہوئے اور گریجویٹی کی رقم سے سرجانی ٹاؤن میں خریدے گئے پلاٹ کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*