بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / کابینہ کےکل ہونے والے اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طےکیے جانےکا امکان

کابینہ کےکل ہونے والے اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طےکیے جانےکا امکان

پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟ اس حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل فیصلہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق کل  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طےکیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامدکا کہنا ہےکہ حکومت نجی سیکٹر سے پہلے ویکسین ملک میں لے آئے گی ۔

 ان کا کہنا ہےکہ نجی سیکٹر کو ویکسین منگوانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم حکومت پہلے ہی ویکسین لے آئے گی اور عوام کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں  لیفٹیننٹ جنرل حمودالرحمان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )کااجلاس ہوا جس میں  کورونا کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*