بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے اموات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور کووڈ کے باعث مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22345 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 59 ہزار 685 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1110 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 5430 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 910 ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*