بنیادی صفحہ / سعودی عرب / آج کے کالمز / پاکستان سمیت دیگرممالک سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار

پاکستان سمیت دیگرممالک سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث غیر ممالک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سمیت غیر ممالک سے سعودیہ آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب آمد سے قبل قرنطینہ میں مسافر کی بکنگ لازم ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کو قرنطینہ کی بکنگ لازمی دکھانا ہوگی، قرنطینہ بکنگ کے بغیر مسافر سعودی عرب لانے پر ائیرلائن کو جرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ مسافروں پر سعودی حکومت سے منظور شدہ لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*