بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر

پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر

میں ایک 28 سالہ غیر شادی شدہ خاتون ہوں، میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیدا ہوئی اور وہیں ہی پلی بڑھی، اس علاقے کو صوبائی دارالحکومت کے متوسط طبقے کے افراد کے علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

میرا اپنا خیال ہے کہ جن گھرانوں میں خواتین کو تعلیم دی جاتی ہے، وہاں بھی انہیں اپنی پرانی سماجی روایات برقرار رکھنے کے لیے کہا جاتا ہے، مثال کے طور پر خواتین کو کبھی موٹر سائیکل پر اپنے خاندان کے کسی فرد کے ساتھ بھی سفر کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ سواری پر پیچھے بیٹھتے وقت خود کو انتہائی سلیقے سے محفوظ بناتی ہیں، تاکہ ان کے سفر کرنے کو غلط نظریے سے نہ دیکھا جائے۔

اور خواتین کے لیے یہ سلسلہ صرف موٹر سائیکل کی سواری تک محدود نہیں، وہ اگر گھر کے ڈرائنگ روم میں بھی کبھی صوفے پر بیٹھیں گی تو وہ ایک مرد کی طرح نہیں بلکہ ایک خاتون کی طرح شائستگی سے بیٹھیں گی۔

اور میں نے بھی اپنی زندگی میں ان ہی روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن ان سب کے باوجود میں نے آن لائن بائیک رائیڈنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی ’کریم رائیڈنگ‘ سروس کو استعمال کرنے کا تجربہ کیا، جو میرے لیے ایک منفرد تجربہ تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*