
راولپنڈی کی شاہ خالدکالونی میں ٹک ٹاک وڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
شاہ خالد کالونی میں نورانی محلےکا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے دوران ہزارہ ایکسپریس سے ٹکرایا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کی ویڈیو بناتے ٹرین کی زد میں آنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہم کے پلیٹ فارم سے یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ ویڈیوز ضرور بنائیں لیکن احیتاط کا دامن پاتھ سے نہ چھوڑیں۔۲