
افغان طالبان کا وفد ملاعبدالغنی کی قیادت میں آج شام وزارت خارجہ پہنچے گا،افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفدوزیرخارجہ کو امریکا کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کرے گا،ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔